مزید خبریں

سراج الحق و دیگر کا قاضی اسد عابد اورفہمیدہ مرزا سے اظہار تعزیت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )امیرجماعت اسلامی سراج الحق،نائب امرا لیاقت بلوچ،اسداللہ بھٹو ،صوبائی امیرمحمد حسین محنتی اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے سندھی روزنامہ عبرت کے ایڈیٹر انچیف و سابق رکن قومی اسمبلی قاضی اسدعابد اورسابق اسپیکرقومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے بھائی ڈاکٹرارشدعابدکی وفات پردلی رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔