مزید خبریں

صوبائی وزیر کے ڈرائیور اور سینیٹر کے پی ایس کیخلاف مقدمے کا حکم

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ففتھ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے گاڑی کی ٹکر سے مقامی وکیل محمدعیسیٰ ایڈووکیٹ کو زخمی کرنے پر صوبائی وزیر وریج کولہی کے ڈرائیور اور سینیٹر کشمالہ کرشنا کماری کے پی ایس کے خلاف ایس ایچ او قاسم آباد کو ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے ۔مقامی وکیل عیسیٰ بیھن ایڈووکیٹ نے عدالت میں ایک متفرق فوجداری درخواست زیر دفعہ 22 اے بی دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ 20 مئی 2022 کو عدالت سے اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں ایک کار نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس میں صوبائی وزیر وریج کولہی کا ڈرائیور اور سینیٹر کرشنا کماری کا پی ایس سوار تھا کار کی ٹکر سے انہیں شدید چوٹیں آئیں ۔