مزید خبریں

کھڈرو: قدیم قبرستان پر قبضے کیخلاف اہل گائوں کا احتجاج

کھڈرو(نمائندہ جسارت)گوٹھ پھوٹل خان بھرگڑی کے قدیمی قبرستان پر قبضے کے خلاف اہلِ گائوں کا قبضہ مافیہ کے خلاف زاہد بھرگڑی ، ڈاکٹر شاہد بھرگڑی ، علی نواز شر ،محمد موسیٰ شر، محمد ہنگورو ، میر حسن ہنگورو، کی سربراہی میں سخت احتجاج اور قبضہ مافیا کے خلاف سخت نعرے بازی ، بعد ازاں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ پاکستان بننے سے قبل یہاں آباد ہیں اور یہ ہمارا قدیمی قبرستان ہے جہاں ہمارے آبائو اجداد کی قبریں ہیں، لیکن ہمارے علاقے کے کچھ بااثر قبرستان میں ٹریکٹر چلا کر قبریں مسمار کررہے ہیں وہ قبرستان کی زمینوں پر قبضہ کرکے اسے آباد کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قبروں کو مسمار کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سندھ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قبضہ مافیہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قبرستان کے گرد چار دیواری تعمیر کرکے قبرستان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔