مزید خبریں

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سریاب لنک بادینی روڈ اسٹاپ کے قریب پیش آیا ۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، مقتول کی شناخت جلال الدین ولد حاجی ابراہیم قوم رودینی سکنہ کیچی بیگ سریاب روڈ کوئٹہ سے ہوئی۔ لاش سول اسپتال میں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔