مزید خبریں

کندھکوٹ: سندھ صحافتی تحفظ بل کے حوالے سے ورکشاپ

کندھ کوٹ(نمائندہ جسارت)پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے پریس کلب میں ورکشاپ کاانعقاد کیا گیا جس میں کندھ کوٹ پریس کلب کے نامور 15 سے زائد صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر جرنلسٹ پروٹیکشن بل اور صحافیوں پر تشدد کے حوالے سے بات چیت کی گئی، ورکشاپ کے مقرر آغامحمد حسن پٹھان کاکہناتھاکہ صحافیوں کو قبائلی علاقوں میں مشکلات کا سامناہے وہ کاروکاری میں قتل کی جانے والے حواکی بیٹیوں تک کا نام لکھنے پر دامن نہیں بچا پاتے سندھ بلوچستان اور پنجاپ کے سنگم کے ضلع کشمورکندھ کوٹ میں علاقائی صحافی ہمیشہ تشدد اور دھمکیوں کی زد میں رہتے ہیں کندھکوٹ میں صحافتی فرائض انجام دینے پر انہیں قتل اور جھوٹے پرچوں میں پھنسایا گیا ورکشاپ میں صحافیوں کو سندھ صحافتی تحفظ بل کے حوالے سے آگاہی دی گئی اور بتایاگیا کہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل صحافیوں کے تحفظ کے لیے خود مختار کیاگیا ہے جس میں اداروں کے مالکان میڈیا پرسنز اور ریٹائرڈ جسٹس سمیت دیگر اعلیٰ حکام ایسے کمیشن کو چلائیں گے، صحافیوں کے تحفظ کے لیے انہیں انشورڈ کرانے کی بھی کاوشیں کی جارہی ہیں صحافی اپنے بچاؤ کے لیے کمیشن کو آگاہ کریں گے۔