مزید خبریں

فرنچ اوپن، رافیل نڈال مینز سنگلز کے فائنل میں

پیرس(جسارت نیوز)ہسپانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار رافیل نڈال اور ناروے کے ٹینس اسٹار کیسپررڈ اپنی فتح کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے جبکہ سیمی فائنل میچ میں رافیل نڈال کے جرمن حریف کھلاڑی الیگزینڈرزویروف میچ کے دوران فٹنس مسائل کا شکار ہوکر میچ سے دستبردار ہوگئے اور ہسپانوی کلے کورٹ کے بادشاہ رافیل نڈال نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔دوسرے سیمی فائنل میں کیسپررڈ نے کروشین حریف کھلاڑی مارین چلچ کو ہرا کر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا۔ سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے ۔ مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں 35 سالہ ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جرمن حریف کھلاڑی الیگزینڈر زویروف پہلے سیٹ میں ٹائی بریک پر 6-7 (8-10)سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرا سیٹ 6-6 سے برابر تھا۔