مزید خبریں

حیدرآباد :بجلی کے 10358 غیر قانونی کنکشن منقطع

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکونوراحمد سومرو کی واضح ہدایات پر حیسکو انتظامیہ کی جانب سے واجبات کی 100 فیصد وصولی اور بجلی چوروں کے خلاف پورے حیسکو ریجن کے علاقوں میں بڑی پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں ،مختلف آپریشن سب ڈویژن سٹی میرپور خاص، ہیرا آباد میرپورخاص، سیٹلائٹ ٹائون،میرواہ گورچانی، ڈگری ، نوکوٹ، جھڈو ، مٹھی اور کوٹ غلام محمد، عمر کوٹ، سمارو، کنری اور پتھورو سے منسلک علاقوں کی حدوود میںبجلی چوروں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے10358غیرقانونی کنکشن منقطع کردیے گئے بجلی چوروں پر ایف آئی آر درج کرانے کے لیے متعلقہ تھانوں میں 564خط جمع کرا دیے گئے ہیں۔ نادہندگان سے 6کروڑ26 لاکھ75 ہزار635 روپے کی وصولی بھی کی گئی ،جبکہ نادہندگان کے 6836 بجلی کے کنکشن منقطع کر دیے گئے ہیں جس میںسٹی میرپور خاص کی حدود میں کاروائیاں کرتے ہوئے 736 ڈائریکٹ بجلی کے کنکشن منقطع کردیے گئے اور نادہندگان کے واجبات کی عدم ادائیگی پر486بجلی کنکشن منقطع کردیے ہیں ، آپریشن سب ڈویژن ہیراآباد کی حدود میں کارروائیوں کے دوران نادہندگان کے 617 کنکشن منقطع کردے گئے جبکہ935 غیر قانونی کنکشن منقطع کردیے گئے ہیں سیٹلا ئٹ ٹائون سب ڈویژن میں کارروائی کرتے ہوئے نادہندگان کے واجبات کی عدم ادائیگی پر578اور جبکہ 876 غیر قانونی کنکشن منقطع کردیے گئے ،میرواہ گورچانی سب ڈویژن میں کارروائی کے دوران نادہندگان کے 624 کنکشن منقطع کردیے اور بجلی چوری والے 946 کنڈے کاٹے گئے ،ڈگری سب ڈویژن کے علاقے سے کارروائی کے دوران نادہندگان کے 590کنکشن منقطع کردیے گئے ، اور894 کنڈے کاٹے گئے ،نوکوٹ میں کاروائی کے دوران واجبات کی عدم ادائیگی پر644کنکشن منقطع کیئے گئے اور975 غیر قانونی کنکشن کاٹے گئے ، جھڈو سب ڈویژن کی حدود میں کاروائی کے دوران واجبات کی عدم ادائیگی پر485کنکشن منقطع کیئے گئے اور 735 غیر قانونی کنکشن کاٹے گئے ، مٹھی میں کارروائی کے دوران واجبات کی عدم ادائیگی پر 447 کنکشن منقطع کیے گئے اور 678 غیر قانونی کنکشن کاٹے گئے۔