مزید خبریں

تعلیم سے مستقبل کے معماروں کو اچھی زندگی دی جاسکتی ہے، محمد یونس

کوٹری (نمائندہ جسارت) تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے مستقبل کے معماروں کو اچھی زندگی دی جاسکتی ہے تعلیم حاصل کرنے سے انسان میں شعور بیدار ہوتا ہے اور وہ اچھے برے کی تمیز کرسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین بلدیہ کوٹری محمد یونس نے نجی اسکول کے سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سالانہ تقریب انعامات تقسیم میں معزز مہمان گرامی نے اسکول کے کامیاب بچوں اور پوزیشن ہولڈرز کو سرٹیفکیٹ اور ایوراڈ بھی دیے۔اس موقع پر مہمان خصوصی نے تقریب سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں جہاں دنیاوی تعلیم دی جارہی ہے وہاں دینی تعلیم دینا بھی خوش آئند بات ہے یہی بچے بڑے ہوکر ملک وقوم کا نام روشن کریں گے جس کے لیے انہیں انتھک محنت ولگن کی ضرورت ہوگی۔