مزید خبریں

پانی چوروں سے رعایت نہیں کی جائے گی، اسپیشل سیکرٹری ایریگیشن

جھڈو (نمائندہ جسارت) اسپیشل سیکرٹری ایریگیشن سندھ جمال احمد مگھن، ڈائریکٹر نارا کینال ایریا واٹر بورڈ میرپور خاص منصور احمد میمن نے دڑیلو شاخ پر ایس ڈی او نوکوٹ سب ڈویژن بدرالدین میمن پر کیے گئے حملے کی جگہ کا معائنہ کیا اور وہاں موجود محکمہ آ بپاشی کے عملے سے ملاقات کی اور واقعے کی مکمل تفصیلات حاصل کیں۔اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری ایریگیشن سندھ جمال احمد مگھن نے ایریگیشن اسٹاف کو یقین دلایا کہ ملازم چھوٹا ہو یا بڑا ہمارے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے اور محکمہ آبپاشی سندھ کی انتظامیہ تمام جائز مسائل پر آپ کے ساتھ ہے اور سب ڈویژن میں کام کرنے والے ہر ملازم کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا اور فیلڈ میں پیش آنے والے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور پانی کی چوری میں ملوث ملزمان کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔