مزید خبریں

پختونخوا کے جنگلات میں6 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی،4 افراد جاں بحق

شانگلہ (صباح نیوز) خیبر پختونخوا میں شگانگلہ کے جنگلات میں 6 مقامات پر آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ شانگلہ میں آگ نے پہاڑوں پر قائم گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ علاقے میں خشک موسم کی وجہ سے آگ کے پھیلا ئو میں تیزی آئی۔ ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ فاریسٹ ریونیو اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں آتشزدگی پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں، آگ جھاڑیوں میں لگی تھی۔