مزید خبریں

وزرا اور سرکاری افسران کے بجلی، گیس ، ٹیلی فون کے بلوں میں کٹوتی کی تجویز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میںحددرجے اضافے کے بعد کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد شروع کردیا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ ارکان اور سرکاری افسران کے بجلی، گیس اور ٹیلی فون بل پر بھی کٹوتی کی تجویز ہے، تمام وزارتوں میں تزئین و آرائش پر بھی پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ کے اراکین کے پیٹرول کوٹے میں 40 فیصد کٹوتی کی تجویز ہے جب کہ تمام وزارتوں کے سرکاری افسران کے پیٹرول کوٹے پر بھی کٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد سندھ اور پنجاب نے کابینہ اراکین کے پیٹرول پر 40 اور کے پی نے 35 فیصد کٹ لگایا ہے۔ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ تمام وزارتوں میں افسران کے لیے نئی گاڑیاں لینے پر بھی پابندی کی تجویز ہے۔