مزید خبریں

مہنگائی بے قابو ہوگئی ہے، عبدالرحمن سلفی

کراچی( پ ر) امیر جماعت غربااہلحدیث پاکستان ورئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولاناعبدالرحمن سلفی نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرول پر دوسری مرتبہ 30 روپے کے علاوہ بجلی پر بھی بے تحاشا اضافہ کرکے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ اشیا ء ضروریہ، ٹرانسپورٹ کے کرایوں ودیگر تمام ضروریات زندگی کی قیمتوں میں ازخود اضافہ ہوگیا ہے، مہنگائی بے قابو ہوگئی ہے۔ مولانا عبدالرحمن سلفی سے مرکز اہلحدیث میں مختلف تاجر شخصیات نے ملاقات کی اور مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سارا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے۔ مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پرحکومتی ذمے داران سے پیٹرول کی مد میں حاصل سہولیات کو ختم کیا جائے اور 60روپے پیٹرول مہنگا کرنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے پیڑول وبجلی کی قیمتوں میں واضح کمی کے احکامات دینے چاہییں۔