مزید خبریں

ملک میں کوئی معاشی پالیسی نہیں‘مزمل اسلم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان برائے معاشی امور مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں اٹھنے والے مہنگائی کے طوفان کے سبب سیاسی جماعتیں پیچھے رہ جائیں گی جبکہ عوام آگے ہونگے۔ پی ٹی آئی حکومت کو کرپشن پر نہیں صرف مہنگائی کے الزام پر ختم کیا گیا۔کراچی ایکسپو سینٹر میں 19 ویں پاکستان ایکسپو لیونگ فرنیچر نمائش کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ ملک میں کوئی معاشی پالیسی نہیں ہے ماضی میں آئی ایم ایف کے ساتھ 22 میں 19 معاہدے پی پی اور ن لیگ کرچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں بدترین مہنگائی سامنے آئے گی 75 سالوں میں ایسے حالات نہیں دیکھے جو اس حکومت نے کردیے ہیں۔مزمل اسلم نے آنے والے دنوں مہنگائی کے طوفان کے باعث اب سیاسی جماعتیں پیچھے رہ جائیںگی۔