مزید خبریں

شوہر کے قاتل میں ملوث بیوی‘باپ اورکزن سمیت گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹاؤن پولیس نے شوہر کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے والی سفاک قاتل کو باپ اور ماموں زاد بھائی سمیت گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود ایم پی آر کالونی میں واقع مکان نمبر A/137 کے رہائشی چوکیدار ضیاء الرحمن کو اسکی بیوی زینا گل نے 16 مئی 2022 ء کو رات 3 بجے گلے پر تیز دھار آلے کا وار کر کے قتل کردیا اور اپنے ماموں زاد بھائی قاسم اور والد تاویز گل کے ساتھ ملی بھگت کر کے مقتول کی ہلاکت کو طبعی قرار دے کر قریب واقع قبرستان میں تدفین کروا دی جسکے بعد مقتول کے والد گل روز خان نے 3 جون 2022 ء کو اپنے بیٹے کے قتل کا مقدمہ الزام نمبر 2022/292 اسکی اہلیہ،سسر اور ماموں زاد بھائی کیخلاف درج کروادیا جس پر ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب نے ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کی زیر نگرانی ایک ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جس پر ایس پی اورنگی قیص خان کی سربراہی میں ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن عتیق اللہ خان آفریدی نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مقتول ضیاء الرحمن کی بیوی ملزمہ گل زینا اسکے سسر تاویز گل اور ماموں زاد بھائی ملزم قاسم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔