مزید خبریں

موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہدایت کی ہے کہ موٹر سائیکل لفٹنگ اور چھینا جھپٹی میں ملوث گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے۔ہفتے کو آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت پہلا اعلی سطح اجلاس ہو ا۔سلیم واحدی آڈیٹوریم کلفٹن میںمنعقدہ اجلاس میں صوبے بھر سے تمام ایڈیشنل آئی جیز،ڈی آئی جیز و ضلعی ایس ایس پیز شریک ہوئے۔اجلاس میں صوبے امن وامان میں امن وامان کی صورتحال کا خصوصی حوالوں سے جائزہ لیا گیا۔