مزید خبریں

نوجوان طالبعلم کے ہلاکت کے مقدمے میں نامزد ملزم انشال گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گڈاپ سٹی انویسٹی گیشن پولیس نے سپرہائی وے پرواقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں معمولی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے نوجوان طالبعلم کے ہلاکت کے مقدمے میں نامزد ملزم انشال کوگرفتارکرلیا، مرکزی ملزم عرفان اپنے بھائی احسان کے ہمراہ تاحال مفرور ہے ۔ایس آئی او گڈاپ سٹی انسپکٹر گلبہارکے مطابق نوجوان جزلان کے قتل کے بعد گرفتار ملزم انشال پنجاب فرار ہو گیا تھا۔