مزید خبریں

جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ننھے بچوں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے‘ڈاکٹر مقصود

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویڑن ڈاکٹر مقصود احمد نے میک اے وش فائویشن کے ننھے ستاروں کو اسپیشل سیکورٹی یونٹ(ایس ایس یو)ہیڈ کوارٹرز میں مدعو کیا اور 15 بچوں کی خواہشات کو پورا کیا۔مختلف عمر کے بچے تھیلیسیمیا، لیٹ وینٹریکل ڈیسفکشن، ایکیوٹ لمفوبلاسٹک لیوکیمیا اور ایونگ سارکوما جیسی جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہیں۔اس موقع پر ڈی آئی جی سیکورٹی نے کہاکہ جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ننھے بچوں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے جس سے ان کی ہمت اور حوصلے میں اضافہ ہوگا تاکہ وہ خوشی سے زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے بچوں کی زندگیوں کو خوشیوں سے بھرپور بنانے کے لیے میک اے وش فانڈیشن کی کوششوں کو سراہا۔ننھے ستاروں نے اپنی خواہشات کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کیا بالخصوص ان کے والدین نے ڈی آئی جی سیکورٹی کا شکریہ ادا کیا۔