مزید خبریں

امریکا کو پاکستان کیساتھ طویل شراکت داری پر فخر ہے‘ ڈونلڈ بلوم

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں تعینات نئے سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ میرے لیے پاکستان میں بطور سفیر امریکا کی نمائندگی کرنا باعث اعزاز ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا کو پاکستان کے ساتھ
طویل شراکت داری پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا پاک امریکا تعلقات کی ابتدا 75 برس قبل پاکستان کے آزادی حاصل کرنے کے فوراً بعد ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مشکلات سے بھری دنیا میں رہتے ہیں، ہم مل جل کر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے ان مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی اور امریکی عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پْرامید ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور امریکی عوام کے درمیان تعلقات کی ایک شاندار تاریخ اور روشن مستقبل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے لاہور، پشاورسے گلگت بلتستان اور درمیان کے تمام مقامات کو مزید جاننے کا منتظر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج میں نے پہلی بار پاکستان کے تاریخی جگمگاتے ٹرک آرٹ کا مشاہدہ کیااورمعلومات حاصل کیں۔