مزید خبریں

جماعت اسلامی سکھر کے تحت مہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلی

سکھر (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کی جانب سے امیر ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری کی قیادت میں نیویارڈ روہڑی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور مہنگائی میں اضافہ کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر ایڈووکیٹ سلطان لاشاری نے کہا کہ مہنگائی بیروزگاری سمیت دیگر ملکی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت صرف جماعت اسلامی رکھتی ہے، جس کا واحد حل یہ ہے کہ لوگ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور آئندہ ہر انتخابات میں صرف ترازو کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر ووٹ دیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے، پیٹرولیم ، بجلی گیس کی قیمتوںمیں اضافہ سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت کے پاس کوئی معاشی پالیسی نہیں ، موجودہ حکومت پر سابقہ پیش رو پی ٹی آئی کی حکومت کی پالیسوں پر عملدرامد کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے۔