خیرپور (جسارت نیوز)خیرپور اور گرد نواح کے علاقوں میں گیسٹرو کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہیں اور اس وباء میں 5 معصوم بچے جاں بحق ہوچکے ہیں ۔وباء میں 10 سے زائد بچے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ ویکسین نہ ہونے کے باعث معصوم بچوں کی زندگیاں دائو پر لگی ہوئی ہیں جبکہ ضلع انتظامیہ کی پر اسرار خاموشی سے والدین سخت پریشان ہیں والدین نے وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ گیسٹرو کی وباء کو کنٹرول کرنے کے لیے موثر اقدامات اُٹھائے جائیں۔