مزید خبریں

تعلقہ سندھڑی میں پستول صاف کرنے کے دوران گولی چل جانے سے لڑکی زخمی

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) تعلقہ سندھڑی میں پستول صاف کرنے کے دوران گولی لگنے سے ایک خاتون سخت زخمی ہو گئیں ، زخمی خاتون کو نازک حالت میں حیدر آباد لے جانے والی ایمبولنس کو بھی حادثہ ڈرائیور اورسمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ تعلقہ سندھڑی کے گوٹھ کمال مری میں پستول صاف کرنے کے دوران اچانک گولی چلنے سے 20سالہ لڑکی لیلیٰ مری سخت زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر سول اسپتال لایا گیا جہاں طبی امداد کے بعد نازک حالت میں حیدر آباد منتقل کرنے کے دوران مریض لے جانے والی ایمبولنس کو کسانہ موری کے قریب حادثہ پیش آنے کے باعث ایمبولنس کا ڈرائیور خالد ، اور مریضہ کے ساتھ جانے والے شخص وارث زخمی ہو گیا ہے۔