مزید خبریں

مرکنٹائل ایکس چینج میں 16.3ارب روپے کے سودے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈمیںگزشتہ روز میٹلز, انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے16.3ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 13865رہی۔سب سے زیادہ سودے ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت 4.244ارب روپے رہی جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 2.937 ارب روپے،سونے کے سودوں کی مالیت2.899 ارب روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوںکی مالیت 2.148 ارب روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.254 ارب روپے،ڈی جے کے سودوں کی مالیت 1.083 ارب روپے،قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 825.122 ملین روپے،کاپر کے سودوں کی مالیت 354.309 ملین روپے،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 302.984 ملین روپے رہی۔