مزید خبریں

Jamaat e islami

فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سال میں 35 فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 35 فیصد نموریکارڈکی گئی ہے۔انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لیکرمئی2022 تک کی مدت میں فرنس آئل کی فروخت کاحجم 3.57 ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 35 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں فرنس آئل کی فروخت کاحجم 2.65 ملین ٹن ریکارڈکیاگیاتھا۔مئی 2022میں ملک میں 46ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں174 فیصدزیادہ ہے۔