مزید خبریں

سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں11ڈالر ز کا اضافہ ہوا اور سونے کی فی اونس قیمت1867 ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت500روپے اضافہ سے1 لاکھ 39ہزار 100روپے اوردس گرام سونے کی قیمت429 روپے اضافہ سے 1لاکھ 19ہزار256 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1570 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔