مزید خبریں

امریکا کے ساتھ تجارت میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، ذیشان الطاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امریکا پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے اعلیٰ تجارتی وفد نے امریکا کے دورے کے موقع پرچیئرمین ذیشان الطاف لوہیا کی قیادت میںانٹرنیشنل فرنچائز ایکسپو میں شرکت کی وفد میں گلوبل سیکرٹری سید ناصر وجاہت،مسلم محمدی،عاطف خان،محمد حنین،وقار شیخ،فرقان خالد،احمر اور دیگر شامل تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ذیشان الطاف لوہیا نے کہاکہ ایم پاک کوامریکا کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے انہوںنے کہاکہ موجودہ دور ے کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوگاذیشان الطاف لوہیا نے کہاکہ ایم پاک کویہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ا س نے پچھلے سال 8مایہ ناز امریکی کمپنیو ں کوپاکستان میں متعارف کرایا جو آئی ٹی،فوڈ،میڈیسن سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھتی ہیںانہوںنے کہاکہ اس سال بھی ایم پاک نے امریکا کے دورے کے موقع پر مزید امریکی کمپنیوں کے ساتھ ایم او یو سائن کیے ہیں جوتجارتی اعتبار سے بڑی پیش رفت ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو مزید فروغ دینے کے مواقع حاصل ہوں گے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گلوبل سیکرٹری سید ناصر وجاہت نے کہاکہ امریکا پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم پاکستان کی معیشت کومستحکم بنانے کے لیے اقدمات کر رہا ہے تا کہ پاکستان میں ترقی اور خوشحالی آئے انہوںنے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں مزید15کمپنیاں پاکستان میںسرمایہ کاری کریں گی اور اپنی فرنچائز قائم کریں گی جو پاکستان کی معیشت میں بہتری لانے کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا سید ناصر وجاہت نے کہاکہ دونوں ممالک میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اگر تاجر برادری کو اس سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے تودونوں ممالک کی معیشت مزید پروان چڑھے گی انہوںنے کہاکہ امریکا سمیت پوری دنیا میں حلال فوڈ ایک بہت بڑی انڈسٹری ہے جس میںسرمایہ کاری کر نے کے بہترین مواقع موجود ہیں۔