مزید خبریں

بزنس کمیونٹی میں ایس ایم منیر کے استعفے کو واپس لینے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی

کراچی( اسٹاف رپورٹر)وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت پاکستان(ایف پی سی سی آئی)کے سابق سینئرنائب صدر مظہرعلی ناصر،سابق نائب صدور طارق حلیم،زاہد اقبال چوہدری،محترمہ شبنم ظفر،یونائٹیڈ بزنس گروپ کے مرکزی ترجمان گلزارفیروز،یونائٹیڈ بزنس گروپ،کینیڈا ریجن کے چیئرمین نوید بخاری،کینیڈا کے بزنس مین عامرشمسی،لاہور کے بزنس مین محمدرفیق اوردیگر نے یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر کی جانب سے یو بی جی اور تجارتی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ واپس لینے اوریو بی جی کے بانی کی حیثیت سے گروپ میں اپنی وابستگی برقرار رکھنے کے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کی کمزور ہوتی ہوئی ملکی معیشت کی بہتری کے لیے ایس ایم منیر جیسے کہنہ مشق لیڈر کی ملک کو بے حد ضرورت ہے۔طارق حلیم نے کہا کہ ایس ایم منیر بھائی جان کا استعفیٰ پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی کو کسی بھی طرح سے قبول نہ تھا،ایس ایم منیر نے اپنی زندگی بزنس کمیونٹی کی خدمت کے لیے وقف کررکھی ہے اور ان کا نام اوران کی بات کو معتبر مانا جاتا ہے،ملک کے تمام ہی حکمران انہیں ودر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور موجودہ نامساعدملکی حالات میں ایس ایم منیر کی ضرورت بزنس کمیونٹی کو پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔