مزید خبریں

Jamaat e islami

کندھکوٹ: مرمتی کام کا جواز بتا کر بجلی کا شٹ ڈائون

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)جمعرات کو صبح 8 بجے سے لے کر شام 4 بجے تک گرڈ اسٹیشن میں ضروری مرمتی کام کا جواز بتا کر بجلی کا شٹ ڈائون کیا گیا لیکن بدقسمتی سے جیسے ہی گرڈ سے بجلی چلائی گئی تو سٹی4 کے فیڈر میں فالٹ آگیا۔ لائن سپرنٹنڈنٹ نور اللہ سومرو اپنی ٹیم لے کر فالٹ کی تلاش میں نکلے لیکن رات گئے تک فالٹ نہ مل سکا اور سب سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔ تپتی دھوپ کی گرمی میں بچوں، بزرگوں اور بیمار لوگوں کی چیخیں نکل گئیں۔ لوگ پریشانی میں گھروں سے نکل آئے، اتنی شدید گرمی اور طویل بریک ڈائون ہم نے کبھی نہیں دیکھی۔