مزید خبریں

کندھکوٹ: کمشنر لاڑکانہ ڈویژن کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) کمشنر لاڑکانہ ڈویژن گھنور علی لغاری نے آج ڈی سی آفس کشمور میں ریونیو، انتظامی مسائل، گڈو بیراج، پولیو کندھکوٹ گھوٹکی پل اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ پولیو میٹنگ کے دوران کمشنر لاڑکانہ ڈویژن گھنور علی لغاری نے پولیو کے خاتمے کی ٹیموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ٹیموں پر کڑی نظر رکھیں۔ تاکہ کوئی بچہ پولیو ویکسین سے نہ رہے عملے کو اچھی تربیت دی جائے تاکہ کوئی مسئلہ پیش نہ آئے۔ کمشنر نے صحت حکام پر زور دیا کہ ہارڈ ایریا پر زیادہ توجہ دی جائے کوئی بچہ پولیو ویکسین سے رہ جائے تو اسے جلد پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں۔ بچوں کی حفاظت ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، کمشنر نے کہا کہ یہ گرمیوں کا موسم ہے لہٰذا دوائیوں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ کمشنر نے اس کے بعد ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں بریفنگ لی اور پبلک ہیلتھ اسکیمز عام شہریوں کے لیے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت ہے کہ عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے، کام میں کوئی رکاوٹ ہو تو ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر فوری مدد کریں۔