مزید خبریں

میرپورخاص:اسمال انڈسٹریز اسٹیٹ تباہی کے دہانے پہنچ گئی

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)اسمال انڈسٹریز اسٹیٹ انتظامیہ کی ناقص منصوبہ بندی ، غفلت اور کرپشن کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے غلیاں گندے پانی کے جوہڑ بنے ہوئے ہیں ،چوریاں اور قبضے روز کا معمول بن گئے ، بنیادی سہولتوں کے فقدان کے باعث لوگ اپنا سرمایہ لگانے سے کترانے لگے، سالانہ ترقیاتی فنڈز میں ترقیاتی کاموں کے لیے کروڑوں روپے مختص کرنے کے باوجود ترقیاتی کام نہیں ہوئے ایسوسی ایشن نے فنڈز میں کرپشن کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا۔ اس ضمن میں انڈسٹریل یونٹ اونر ایسوسی ایشن سندھ کا ایک اجلاس صدر عبدالغفار ابڑنگ کی صدرات میں ہوا جس میں کہا گیا کہ اسمال انڈسٹریز اسٹیٹ میں ناقص سہولیات اور اسمال انڈسٹریز اسٹیٹ انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سندھ میں اسمال انڈسٹریز اسٹیٹ تباہی کے کنارے پر پہنچ چکی ہے کوئی بھی یہاں سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں ہے انڈسٹریز نہ لگنے کی وجہ سے یہاں کے علاقے کے تعلیم یافتہ نوجوان بے روز گار ہیں اسمال انڈسٹریز اسٹیٹ میں روڈ، ڈرینج، پینے کا پانی اور لائٹ جیسی بنیادی سہولیات نہیں ہیں جبکہ مینٹینس ٹرانسفارمر ز، بلڈنگ پلانگ فیس بڑھا دیے گئے ہیں 2021.22 کے بجٹ میں اے ڈی پی اسکیم کے تحت فنڈ ز آئے تھے وہ خرچ نہیں ہوئے اور ترقیاتی کام نہیں کرائے گئے وہ ترقیاتی کام بھی کرائے جائیں۔