مزید خبریں

بجلی کے فی یونٹ نرخ37روپے تک مقرر‘ 10سلیب متعارف

اسلام آباد (آن لائن) بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ فی یونٹ بجلی کی قیمت کم سے کم 24 روپے اور زیادہ سے زیادہ 37 روپے تک ہو گئی۔ بجلی صارفین کے لیے10 سلیب متعارف کر دیے گئے اور ہر سلیب کے نرخ مختلف مقرر کیے گئے ہیں‘ لائف لائن صارفین کا ٹیرف 5 سے 15 روپے 37 پیسے تک فی یونٹ کر دیا گیا۔ لائف لائن صارفین کو2716 روپے تک چارج کیا جائے گا۔300 یونٹ استعمال کرنے والے صارف کا بل12359 روپے تک ہو گا۔ 400 یونٹ استعمال کرنے والے صارف کا بل17400 روپے تک بل آنے کا امکان ہے ۔ 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین سے21745 روپے بل وصول کیا جائے گا۔ بجلی کے بلوں پر اس وقت فی یونٹ 2.32 روپے ایف سی سرچارج کیا جا رہا ہے۔ 1.32 روپیہ فی یونٹ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔ 35 روپے پی ٹی وی فیس کی مد میں وصول کیے جاتے ہیں ۔