مزید خبریں

Jamaat e islami

عمران خان نے شفقت محمود سے استعفیٰ لے لیا

لاہور (نمائندہ جسارت) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ میں ناکامی پر شفقت محمود سے پارٹی عہدے سے استعفا لے لیا، شفقت محمود نے اپنا استعفا عمران خان کو بھجوا دیا ہے، شاہ محمود قریشی کو پی ٹی آئی صدر پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان 25 مئی کو لانگ مارچ کی ناکامی پر پارٹی کی سینئر قیادت سے شدید ناراض ہیں‘ بتایا گیا ہے کہ شفقت محمود لانگ مارچ میں بندے نہیں لاسکے جبکہ مرید کے سے ہی واپس چلے گئے جس پر عمران خان ان سے شدید ناراض ہوئے اور انہیں معطل کردیا تھا۔