مزید خبریں

پی پی کاکل ملک بھرمیںپاکستان کھپے ریلیوں کااعلان

اسلا م آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر وپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ء قمر زمان کائرہ نے پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کے ساتھ ا سلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کے بیان کے خلاف ہماری جماعت نے پورے ملک میں اتوار کو پاکستان کھپے کے نام پر ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آج تک جس نے بھی پاکستان کے خلاف ایسی زبان استعمال کی ہے اس کو نہ میڈیا نے پذیرائی دی ہے اور نہ ہی پاکستانی عوام نے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 3 ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کے بیان کی مذمت تو سب نے کی ہے مگر پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اتوار کے دن پاکستان کھپے کے نام سے ملک بھر میں ریلیاں نکالیں گے۔