مزید خبریں

پاکستانی عازمین حج کی سرکاری کورونا رپورٹ تسلیم کرنے سے انکار

اسلام آباد (صباح نیوز) سعودی عرب نے پاکستانی عازمین حج کے لیے کورونا ٹیسٹ کی سرکاری رپورٹس تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ وزارت حج کی جانب سے بتایا گیا کہ سعودی عرب نے6 نجی لیبارٹریز سے کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دے دیا ہے۔ عازمین کو4250 روپے ٹیسٹ فیس حج پیکج سے الگ ادا کرنے ہوں گے۔ مخصوص لیبارٹریز کے کائونٹرز حاجی کیمپوں میں قائم کردیے گئے ہیں‘ ٹیسٹ رپورٹ بھی48 کے بجائے72 گھنٹے پہلے جمع کرانا ہوگی۔ وفاقی حکومت نے حج 2022ء کے لیے سرکاری اسکیم کے تحت اخراجات کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق قربانی کے ساتھ فی کس اخراجات 8 لاکھ 60 ہزار 177 روپے جبکہ قربانی کے بغیر اخراجات 8 لاکھ 14 ہزار 807 ہوں گے‘ رواں سال حج 2020ء کے مقابلے میں 3 لاکھ 9 ہزار 157 روپے مہنگا ہوگا، کورونا پابندیوں سے قبل حج اخراجات 5 لاکھ 51 ہزار 20 روپے تھے۔