مزید خبریں

شیخ رشید کو گرفتار کرنے سے روک دیاگیا

سلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے لانگ مارچ کے تناظر میں درج مقدمات میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔شیخ رشید کی لانگ مارچ کے تناظر میں درج مقدمات کے خلاف درخواست پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سماعت کی۔سابق وفاقی وزیر اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 4مقدمات درج تھے، ان میں ضمانت کرائی، اب ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔