کراچی( اسٹاف رپورٹر)نئے آئی جی پولیس سندھ غلام نبی میمن نے اپنے عہدے کاچارج سنبھال لیا۔ سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آمد کے موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سندھ محمد زبیر دریشک سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے ان کا استقبال کیا،پولیس کے خصوصی دستے نے آئی جی سندھ کو سلامی دی۔آئی جی سندھ نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں قائم شہدائے سندھ پولیس کی یادگار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ قبل ازیں جاوید عالم اوڈھو نے سابق پولیس چیف کراچی کے چارج چھوڑ
نے پر بطور ایڈیشنل آئی جی کراچی کا چارج سنبھال لیا،کراچی پولیس آفس آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے نئے پولیس چیف کو سلامی پیش کی۔