مزید خبریں

Jamaat e islami

عدیل احمد ٹریفک حادثے میںزخمی، عقیل احمدو دیگر کی عیادت

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) روڈ حادثے میں زخمی ہونے والے پریس فوٹو گرافر عدیل احمد سے سیاسی، سماجی،صحافیوں، فوٹوگرافرز،کیمرا مین اور مذہبی رہنماؤں نے عیادت کی اور صحتیابی کے لیے دعاکی۔امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے پریس فوٹو گرافر و جماعت اسلامی شعبہ نشرواشاعت کے عدیل احمد فوٹو سے ٹیلی فون پر عیادت کی اور جلد صحتیابی کے لیے دعا کی جبکہ امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان،ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ حافظ طاہر مجید،نائب امیر عبدالقیوم شیخ، جنرل سیکرٹری ظہیر الدین شیخ، جماعت اسلامی لطیف آباد زون A کے ناظم عامر فاروق، صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر سیف الرحمن،جنرل سیکرٹری نعیم عباسی،سلیم خان،امین اللہ، عثمان غنی،حسن راشد، حمزہ مشتاق،جے آئی یوتھ حیدرآبا کے صدر عرفان قائمخانی، ایڈووکیٹ عمیر تھیبو، پریس کلب حیدرآباد کے صدر عبداللہ شیخ سینئر صحافیوں جنید خانزادہ،حامد شیخ،تجمل حسین،عبدالحفیظ عابد،شاہد حفیظ، ،محمد خالد شیخ، ساجد علی خان سعید افضال، سکھر لاشاری، یعقوب سومرو،رکن سندھ اسمبلی راشد خلجی،سول اسپتال حیدرآباد و جامشورو کے میڈیا کوآرڈینیٹر اصغر علی خان یوسفزئی، پریس فوٹو گرافرز علی واحد، اکرم شاہد، ندیم خاور،کیمرا مین نسیم خان،جمیل پٹھان،عامر علی،یاسر کورائی،نوید قائمخانی سمیت صحافیوں نے ان کی رہائشگاہ پر عیادت کی اور جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔