مزید خبریں

مقبوضہ کشمیرکے حل میں دہرا معیار عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے‘ عامر خان

اقوام متحدہ (اے پی پی) طویل مدتی تنازعات جیسے جموں و کشمیر تنازع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کے سلسلے میں دہرا معیار عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، جس سے عالمی امن و سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہاراقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عامر خان نے سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جب کوئی ریاست اپنے شہریوں کے تحفظ میں واضح طور پر ناکام ہو رہی ہو تو بین الاقوامی برادری کی ذمے داری ہے کہ وہ اس کا تحفظ کرے۔