مزید خبریں

متھیو پوٹس کے ٹیسٹ کیریر کی شاندار شروعات

نیوزی لینڈ کے خلاف لارڈز میں جمعرات کو شروع ہوئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے متھیو پوٹس کو اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے کا موقع ملا۔ دائیں ہاتھ سے تیز بولنگ کرانے والے اس کھلاڑی نے24 فرسٹ کلاس میچ کھیلنے کے بعد پہلا ٹیسٹ کھیلا۔ وہ انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے706 ویں کھلاڑی ہیں۔
متھیو جیمس پوٹس نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کیا۔ ان سے پہلے انگلینڈ کی جانب سے بہت کم بولروں نے ایسا کیا ہے۔ پہلے اوور کی پانچویں بال پر ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا پہلا وکٹ لیا۔ نیوزی لینڈ کی اننگ کے دسویں اوور میں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے اس بولر کو بولنگ کے لیے بلایا۔ پہلی چار بالوں پر انہوں نے کوئی رن نہیں دیا اور پانچویں بال پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو وکٹ کیپر بین فوکس کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔انہوں نے اس اوور میں کوئی رن نہیں دیا اور ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا پہلا وکٹ حاصل کیا۔
پہلے اوور میں پہلا وکٹ حاصل کرنے کے بعد23 سالہ تیز بولر نے تین اور کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا۔ اگر انکے پیر میں بل نہیں آتا تو وہ پہلے ہی ٹیسٹ میں5 وکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاتے۔9.2اوور میں13 رن دیکر 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کے جو پہلے پانچ وکٹ گرے تھے اس میں سے 3 متھیو پوٹس نے لیے تھے۔ انکی اس خطر ناک بولنگ کی بدولت نیوزہ لینڈ کے سبھی کھلاڑی40 اوور میں 132رن بناکر آئوٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کا یہ اسکور کسی صفر کے بغیر تیسرا سب سے کم اسکور ہے اور انگلینڈ کے خلاف دوسرا سب سے کم اسکور ہے۔ برمنگھم میں جون 1958میں ہوئے ٹیسٹ میں جب نیوزی لینڈ کی ٹیم69.3 اوور 94 رن پر آئوٹ ہوئی تھی تو کوئی بلے باز صفر کا شکار نہیں ہوا تھا۔ سری لنکا کے خلاف کولمبو میں جون 1998 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں جب نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگ میں54.3 اوور میں131 رن بنائے تھے تو اس کا کوئی بھی کھلاڑی صفر پر آئوٹ نہیں ہوا تھا۔
اس ٹیسٹ سے پہلے متھیو پوٹس نے جو24 فرسٹ کلاس میچ کھیلے تھے انکی40 اننگوں میں4262 بالوں پر2072 رن دیکر26.90 کی اوسط اور 55.35 اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ77 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ وہ 4 مرتبہ ایک اننگ میں 5 یا اس سے زیادہ وکٹ اور ایک مرتبہ ایک میچ10 سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔انکی ایک اننگ میں سب سے اچھی بولنگ کارکردگی 18.5 اوور میں40 رن دیکر 7وکٹ ہے جو انہوں نے ڈرہم کی جانب سے کھیلتے ہوئے گلمورگن کے خلاف جسٹر لی اسٹریٹ میں موجودہ سیزن میں انجام دی تھی۔اس میچ میں وہ35.2 اوور میں101 رن دیکر 11 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا جو ایک میچ میں انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔اس شاندار کارکردگی کے بعد انکی ٹیم نے اس میچ میں 58 رن سے جیت حاصل کی تھ کے بعد ان کو انگلینڈ کی ٹیم میں جگہ حاصل ہوئی تھی۔