مزید خبریں

سی سی اے زون 2نے انڈر19 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ اور سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر۔19 کرکٹ ٹورنامنٹ سی سی اے زون دو نے جیت لیا فائنل میچ میں سی سی اے زون۔6 کو 53 رنز سے شکست کا سامنا کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے جانیوالے والے فائنل میں سی سی اے زون۔6 نے ٹاس جیت کر سی سی اے زون۔2 کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی سی سی اے زون۔2 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز اسکور کیے علی حسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات چوکّوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 92 رنز اسکورکیے۔ آل راونڈر ضیاء اللّٰہ نے ناقابل شکست 26 رنز جبکہ عبدالرحمٰن نیازی نے 23 رنز اور اویس علی خان نے 21 رنز اسکور کیے۔ معاذ خرم امین نے 49 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ جواب میں ضیاء اللّٰہ کی تباہ کن بولنگ کے باعث سی سی اے زون 6 کی پوری ٹیم 44۰5 اوورز میں 142 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ لیفٹ آرم لیگ اسپینر ضیا اللّٰہ نے تباہ کْن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 16 رنز دے کر چھ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔