مزید خبریں

Jamaat e islami

سری لنکا : بارش سے معمولات زندگی درہم برہم‘ ایک شہری ہلاک

کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا میں بارش اور تیز ہوا کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے،جب کہ ایک شہری ہلاک ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ملک کے کئی حصوں میں موسلادھار بارش کے دوران تیز ہوائیں بھی چلیں۔ اس دوران کئی درخت اور بجلی کے کھمبے گئے،جس کے باعث کئی سڑکیں بند ہوگئیں اور ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ واضح رہے کہ سری لنکا میں معاشی بحران کے باعث ملک کی حالت پہلے ہی انتہائی خستہ ہے۔ ان حالات میں عوام کسی بھی طور پر قدرتی آفات کو جھیلنے کے متحمل نہیں ہیں۔