مزید خبریں

علیل باکسنگ کوچ علی اکبر قادری سے زاہد ابراہیم کا رابطہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اولمپک باکسنگ جج علی اکبر شاہ قادری کے اسپتال اخراجات F.C.S ادا کریگی۔زاہد ابراھیم بھٹی فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹر نے پاکستان باکسنگ کی سینئر بین الاقوامی شخصیت علی اکبر شاہ قادری سے بذریعہ فون اسپتال میں رابطہ کیا اور انکی خیریت دریافت کرتے ہوئے علی اکبر شاہ قادری کو یقین دلایا کہ ن کے تمام اخراجات FCS ادا کریگی۔علی اکبر شاہ قادری پاکستان میں ماھی گیروں کی تاریخ کی پہلی شخصیت ہیں جنہیں دنیا کے پانچوں براعظم میں پاکستان و ایشیا کی نمائندگی کا منفرد اعزاز حاصل ہے۔