کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت اور وفاقی وزارت برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ نے غریبوں کیلیے اور بینظیر کارڈ کے ذریعے سماجی تحفظ کے اقدامات پر مل کر کام کرنے پراتفاق کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت مستحق خواتین اور بچوں بالخصوص لڑکیوں کیلیے نقد رقم کی منتقلی، وظائف، غذائیت، حفاظتی ٹیکوں جیسے پروگرام کیلیے اقدامات صوبائی حکومت کے کارڈ پر ہیں۔ یہ بات وزیر اعلیٰ سندھ نے جمعہ کو وزیر اعلیٰ ہائوس میں وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ مری سے ملاقات میں کہی۔