مزید خبریں

جناح یونیورسٹی میں عطیہ خون کے عالمی دن پر سیمینار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں عطیہ خون کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں خون عطیہ کرنے کی اہمیت، مریضوں میں خون کی محفوظ منتقلی کی ضرورت اور طریقہ کار سے متعلق آگاہی دی گئی جبکہ خون کے عطیات کو فروغ دینے کے لیے طلبا وطالبات کی جانب سے پوسٹرز کی نمائش کے ذریعے اختراعی خیالات کا اظہار کیا گیا۔اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے کہا کہ تھیلیسیما کے مریضوں میں خون کی محفوظ منتقلی ملک بھر کے صحت کے مراکز میں دستیاب اور قابل رسائی ہونا چاہیے۔ ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 5 سال سے کم عمر تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے ترجیحاً بون میرو ٹرانسپلانٹیشن کا انتخاب کیا جائے۔