مزید خبریں

Jamaat e islami

الخدمت کے تحت سینٹرل جیل کی خواتین قیدیوں میں ہائی جین کٹس تقسیم

کراچی ( پ ر) الخدمت کراچی کی جانب سے ’’ویمن جیل ‘‘کی قیدیوں میں ہائی جین کٹس تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر ایس ایس پی ویمن جیل شیبا حسن شاہ، ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز الخدمت قاضی سید صدر الدین اور سینئر منیجرمنظر عالم بھی موجود تھے۔ہائی جین کٹس میں صابن ،نیل کٹر،تولیہ ، شیمپو، ٹالکم پاؤڈر، ٹوتھ پیسٹ ،ٹشو پیپر اور دیگر اشیا شامل تھیں۔اس موقع قیدی خواتین کو صحت سے متعلق آگہی بھی فراہم کی گئی۔ شیبا حسن شاہ نے الخدمت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ الخدمت کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔الخدمت معاشرے کے کمزورطبقے کے لیے عمدہ کا م کر رہی ہے۔الخدمت جیلوں میں قیدیوں کی فلاح وبہبود کیلیے بھی کام کر رہی ہے ،یہ ایک خوش آئند بات ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ الخدمت آئندہ بھی اس طرح کے کام کرتی رہے گی۔قاضی سید صدرالدین نے کہا کہ الخدمت بلاتفریق رنگ ونسل کام کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت ملک بھر میں جیلوں میں قیدیوں کی فلاح وبہبود کیلیے بھی کام کر رہی ہے۔