مزید خبریں

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ واپس لیاجائے‘سردار عبدالرحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس( جی ڈی اے ) کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے ایک ہفتے میں دو بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لیا جائے اپنے مذمتی بیان میں سردار عبدالرحیم نے کہا کہ اتحادی حکومت اپنی عیاشیاں کم کرنے کے بجائے عوام پر مہنگائی بم گرارہی ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک ھفتے میں دوبار 60 روپے بڑھا کر عوام سے روٹی کا نوالہ چھینا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پہلے ہی مہنگائی کا بدترین سیلاب آ گیا ہے،عوام دو وقت کی روٹی کے لیے ترس گئے ہیں۔ان شا ء اللہ یہ مہنگائی کا طوفان جو نااہل حکمرانوں کو بہا لے جائیگا۔ سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے وزیراعظم ہاؤس میں سوئمنگ پول بنانے والے غریب کے مسائل کیا جانیں؟