مزید خبریں

Jamaat e islami

نارتھ کراچی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی کابیٹا اورساتھی لٹ گیا

کراچی(پ ر) امیرجماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے کہا ہے کہ نارتھ کراچی میں ڈاکوئوں کا راج ہے ایک منظم گروہ دکانوں اور راہگیروں سے لوٹ مار کررہا ہے،اجمیرنگری تھانہ کی حدود میں5A-2نارتھ کراچی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی ضلع شمالی نیک محمد کے صاحبزاے عمراحمد او ر احتشام پیوواٹر کی دکان پر کام کررہے تھے کہ دن دہاڑے دو مسلح ڈاکو نقد اور دو قیمتی موبائل لوٹ کر با آسانی فرار ہوگئے۔15کمپلین نمبر3283889 ہے ۔ اس صورت حال سے عوام سخت خوف وہراس میں مبتلا ہیںاوران کے اندر بے چینی کی لہر پیدا ہوگئی ہے،امن وامان کی صورت حال ابتر ہوگئی ہے۔امیر ضلع شمالی محمد یوسف نے نارتھ کراچی میں لوٹ مار دن دہاڑے تاجروں اور رہگیر عوام کو لوٹنے کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے اور قانون نافذ کرنے والوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث ڈاکوئوں کوفی الفور گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔