مزید خبریں

معاشرے کو جنس کی بنیاد پر بے حس کیا جا رہاہے‘وجیہہ الدین

کراچی( پ ر)ڈائریکٹر یوھ کلب سندھ ریجن وجیہہ الدین نے کہاہے کہ مسلم معاشرے میں حیا کے تصور کو ختم کرنے کے لیے جنس کی بنیاد پر معاشرے کو بے حس کیا جا رہاہے،یوتھ کلب ایسے تمام موضوعات پر نوجوانوں کودین کی روشنی میں رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔والدین کابچوں سے تربیتی تعلق کمزور ہوتا جا رہاہے اور اس خلا میں میڈیا مزید بڑے معاشرتی مسائل پیدا کر رہا ہے۔اس بات کا اظہار انہوں نے یوتھ کلب کے زیر اہتمام نوجوانوں کے ساتھ رباط انسٹیٹیوٹ میں بیٹھک کے عنوان سے سوال جواب کی نشست میںکیا۔نشست میں کراچی کے نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔انہوں نے کہاکہ یوتھ کلب کے زیر اہتمام نوجوانوں کی جسمانی و فکری تربیت کے لیے جلد ہی مثبت تعمیری سرگرمیوں کا آغاز کیا جائیگا۔ یوتھ کلب ملک بھر کے نوجوانوںکو فخر کے ساتھ دین سے جڑنے کانظریاتی شعور پیدا کر رہا ہے مقرر انجینئر محمد علی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گھر سے بھاگ کر شادیوں سے متعلق واقعات افسوس ناک ہیں ،والدین بچوں کو وقت دیں، اچھا مسلمان بنائیںتاکہ دین سے تعلق اْن کو خیر و شر میں فرق سکھا ئے۔بل گیٹس 14 سال سے کم عمر میں موبائل استعمال کی اجازت نہ دے تو ہمیں اسی سے عبرت لینی چاہیے۔