مزید خبریں

پی ڈی ایم حکومت نے غلامی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے‘فضل احد

کراچی (پ ر)پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور ہوشربامہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی ضلع کیماڑی کے تحت آج بروز ہفتہ شام 5:00بجے مین بنارس چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔احتجاجی مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی فضل احد خصوصی خطاب کرینگے۔اس موقع پرپیٹرول، ڈیزل،بجلی اور اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے پر فضل احد نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے میں پیٹرول کی قیمتوں میں 60روپے کا اضافہ عوام پر پٹرول بم گرانے کے مترادف ہے۔موجودہ حکومت بھی آئی ایم ایف کی غلامی میں پچھلی حکومتوں کا تسلسل ثابت ہوئی ہے بلکہ انہوں نے آئی ایم ایف کی غلامی کے تمام ریکارڈ توڑ چکی ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی اٖ اضافہ ہوگیا ہے عوام کے لیے بائیک پر سفر کرنا بھی نا ممکن ہوگیا حکومت پیٹرول ، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کوفی الفور لے اور مہنگائی کے اس طوفان کو کنٹرول کرکے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے۔