مزید خبریں

سرجانی سے ایم کیوایم لندن کاٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ انویسٹی گیشن پولیس نے سرجانی کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔ انچارج سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن گارڈن چودھری غلام صفدر نے بتایا ہے کہ سی ٹی ڈی نے سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں ٹارگٹ کلر کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کامیاب چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر غضنفر علی عرف علی موٹا کو گرفتار کرلیا۔