کراچی(اسٹاف رپورٹر)سہراب گوٹھ گنا منڈی میں کچرے کے ڈھیر میں لگی آگ پر قابوپالیا گیا۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سہراب گوٹھ کے علاقے گنا منڈی کے قریب کچرے کے ڈھیر میں آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے موقع پر آگ بھجانے کا عمل شروع کردیا ،پولیس کے مطابق کچرا چننے والے افراد گنا منڈی کے قریب ایک مقام پر اپنے کچرے بڑے بڑے بورے رکھتے ہیں ان بوروں میں آگ لگی تھی۔